انڈونیشیا، جکارتہ کے ایک محلے میں آگ نے 382 مکانات جلا ڈالے

قابو میں لی جانے والی آگ کے اسباب پر تحقیقات کی جا رہی ہیں

1471465
انڈونیشیا، جکارتہ کے ایک محلے میں آگ نے 382 مکانات جلا ڈالے

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں  لگنے والی آگ سے 382 کنبے بے گھر ہو گئے ۔

ٹیمپو اخبار کی خبر کے مطابق  جکارتہ کے دوری نامی محلے میں کل شام  نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی۔

آگ بجھانے والے عملے کے چیف کا کہنا ہے کہ 382 مکانات کو آگ سے نقصان پہنچا ہے  تا ہم اس دوران کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

قابو میں لی جانے والی آگ کے اسباب پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں