بھارت، مسافر بردار طیارہ دو حصوں میں منقسم

حادثے کے شکار طیارے پر 184 مسافر اور عملے کے 7 کارکن سوار تھے

1469215
بھارت، مسافر بردار طیارہ دو حصوں میں منقسم

بھارتی  ریاست کیرالہ میں دورانِ لینڈنگ  رن وے سے باہر نکلتے ہوئے دو حصوں میں منقسم ہونے والے طیارے  پر سوار 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔

این ڈی ٹی وی  کی خبر کے مطابق  دوبئی سے کوز ی کود پرواز کرنے والے  اس طیارے پر 184 مسافر اور عملے کے 7 کارکن سوار تھے۔ کالی کت  ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے وقت یہ طیارہ قابو سے نکلتے ہوئے رن ون سے باہر جا نکلا۔

اس حادثے میں20 افراد ہلاک ہو گئے۔

اطلاع کے مطابق طیارے کے پائلٹوں میں سے ایک بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔  اسپتال میں زیر علاج لیے جانے والے بعض مسافرو ں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔



متعللقہ خبریں