افغانستان: شدید بارشیں اور سیلاب، 16 افراد جاں بحق

صوبہ ننگرہار میں سیلاب کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 4 لاپتہ

1465784
افغانستان: شدید بارشیں اور سیلاب، 16 افراد جاں بحق

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں سیلاب کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ننگرہار گورنر دفتر کے ترجمان عطا اللہ ہنگوئی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ننگرہار کی تحصیل کُز کنار میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی آفت کا سامنا ہے۔

سیلاب میں 15 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 4  لاپتہ ہو گئے ہیں۔

ہنگوئی نے کہا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے متعدد گھر بھی مسمار ہو گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں