بھارت: جعلی شراب پینے سے 86 افراد ہلاک

صوبہ پنجاب میں جعلی شراب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 86 تک جا پہنچی

1465802
بھارت: جعلی شراب پینے سے 86 افراد ہلاک

بھارت کے صوبہ پنجاب میں جعلی شراب کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 86 تک جا پہنچی ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق  پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ حالیہ 4 دنوں کے دوران امرتسر، گورداس پور اور تان تران کے علاقوں میں جعلی شراب پینے سے کم از کم 86 افراد ہلاک ہو چُکے ہیں۔

سنگھ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت 7 سرکاری افسران معطل کر دئیے گئے ہیں۔

سنگھ نے اس واقعے کو شرمناک قرار دیا  ہے  اور کہا ہے کہ عوامی صحت کو خطرے میں ڈالنے والوں پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی۔

صوبے بھر میں جعلی شراب سازی کے مراکز کی نشاندہی کرنے اور انہیں بند کرنے کے لئے شروع کئے گئے  100 سے زائد آپریشنوں میں 25 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں