افغانستان: بم حملے میں 8 شہری ہلاک، 30 زخمی

حملہ آوروں نے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ عید کی خریداری میں مصروف شہریوں کو نشانہ بنایا: طارق آرین

1465110
افغانستان: بم حملے میں 8 شہری ہلاک، 30 زخمی

افغانستان کے صوبہ لوگر میں بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملے میں 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین  نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  حملہ آوروں نے کل شام کے  وقت صوبہ لوگر کے شہر پُل عالم  میں بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ عید کی خریداری میں مصروف شہریوں کو نشانہ بنایا۔

طارق کے مطابق حملے میں 8 شہری ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

انہوں نے طالبان کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے تاہم طالبان نے حملے سے کسی قسم کے تعلق سے انکار کیا ہے۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں