بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک، 10 زخمی

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے

1443191
بھارت: آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک، 10 زخمی

بھارت میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارت کے حکومتی اہلکار اپندرا پال نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں شدید بارشوں کے داروان مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

اپندار پال کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 13 صوبہ بہار کے علاقے گوپال گنج کے زرعی فارموں کے ملازمین ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا ہسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ بہار میں جولائی 2019 میں بھی آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں