سمندری طوفان بھارتی ریاست مہاراشٹرا تک پہنچ گیا

یہ پندرہ دن میں اس ملک میں آنے والا دوسرا سمندری طوفان ہے۔ جس  کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے

1428802
سمندری طوفان بھارتی ریاست مہاراشٹرا تک پہنچ گیا

بحیرہ عمان  میں  پیدا ہونے والے نیثار گا طوفان  بھارتی ریاست مہاراشڑا کے ساحلوں تک پہنچ گیا ۔

 بھارتی محکمہ موسمیات کی اطلاعات کے مطابق مقامی وقت دوپہر ایک بجے  مہاراشڑا کے ساحلوں رک پہنچنے والا نیثارگا سمندری طوفان شدید بارش کا موجب بنا ہے۔

اس طوفان سے قبل اس ریاست سمیت مغربی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا تھا۔

یہ پندرہ دن میں اس ملک میں آنے والا دوسرا سمندری طوفان ہے۔ جس  کی رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ بھی توقع ہے کہ یہ طوفان ممبئی کو بھی اپنی زد میں لے سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 20 مئی کو ہندوستان میں آنے والے امفھان طوفان سے 106 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں