افغانستان، قندھار میں موٹر سایکل کے ذریعے بم دھماکہ، 2 بچے جان بحق

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی

1426222
افغانستان، قندھار میں موٹر سایکل کے ذریعے بم دھماکہ، 2 بچے جان بحق

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں موٹر سائیکل پر نصب بم کے پھٹنے سے 2 بچے جان بحق ہو گئے۔

قندھار محکمہ پولیس کے ترجمان جمال ناصر  نے پریس کو بتایا ہے کہ قندھار کے مرکزی علاقے میں موٹر سائیکل پر نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا ، جس سے قریب میں کھیلنے والے 2 بچے اللہ کو پیارے ہو گئے۔

انہوں نے  بتایا کہ اس دوران 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں