چین-امریکہ محاذ آرائی دنیا کے لیے نقصان دہ ہوگی:لی کی چیانگ

چینی وزیر اعظم  لی کی چیانگ نےاخباری کانفرنس کے دوران اعتراف کیا کہ امریکہ کے ساتھ اس وقت تعلقات میں بعض اختلافات موجود ہیں جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کی محاذ آرائی باہمی مفادات سے زیادہ دنیا کو نقصان دے گی

1425567
چین-امریکہ محاذ آرائی دنیا کے لیے نقصان دہ ہوگی:لی کی چیانگ

چینی وزیر اعظم  لی کی چیانگ نے اعتراف  کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بعض اختلافات  موجود  ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر  ہم چاہیں تو دو طرفہ تعاون کو بہتر بنا سکتےہیں کیونکہ محاذ آرائی  باہمی مفادات کے ساتھ ساتھ دنیا کو بھی نقصان دے گی ۔
 کی چیانگ نے بیجنگ میں  ایک سالانہ اجلاس کے تحت منعقدہ اخباری کانفرنس کے دوران  اعتراف کیا کہ امریکہ کے ساتھ اس وقت تعلقات میں بعض اختلافات موجود ہیں مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے درمیان تجارتی تعلقات کی اہمیت مقدم ہے جبکہ  معیشت، تجارت،سائنس اور انسانی روابط کے تحت بھی باہمی مفادات منسلک ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان  محاذ آرائی باہمی مفادات سے زیادہ دنیا کو نقصان دے گی۔
 حالیہ دور میں دونوں ملکوں کے درمیان سرد جنگ کے آغاز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ  چین نے ہمیشہ سرد جنگ کی مخالفت کی ہے کیونکہ اس کا فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی اٹھانا پڑتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں