چینی پارلیمان نے قومی سلامتی پرمبنی قانون سازی قبول کرلی

چین کی پارلیمان نے اکثریت رائے سے ہانگ کانگ پر قومی سلامتی کی قانون سازی کے براہ راست نفاذ کی منظوری دے دی تا کہ شورش، بغاوت، دہشت گردی اور غیر ملکی مداخلت سے نمٹا جاسکے

1425035
چینی پارلیمان نے قومی سلامتی پرمبنی قانون سازی قبول کرلی

چین کی پارلیمان نے اکثریت رائے سے ہانگ کانگ پر قومی سلامتی کی قانون سازی کے براہ راست نفاذ کی منظوری دے دی تا کہ شورش، بغاوت، دہشت گردی اور غیر ملکی مداخلت سے نمٹا جاسکے۔
دوسری جانب مغربی ممالک اور جمہوری تحریک پسندوں کو خدشہ ہے کہ اس سے  شہر کی خصوصی خود مختار حیثیت متذلذل ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ میں گزشتہ  سال سے حکومت مخالف اور جمہوریت کے حق میں مظاہرے جاری ہیں۔
چین کی مقننہ قومی عوامی کانگریس نے اس فیصلے کے حق میں ایک کے مقابلے 2 ہزار 878 ووٹ دیے جس نے مقننہ کمیٹی کو قانون سازی کا مسودہ تیار کرنے کا اختیار دے دیا۔
چینی پارلیمان میں جب ووٹوں کی گنتی اسکرین پر نمودار ہوئی تو ہال میں مسلسل قانون سازوں کی تالیوں کی گونج سنائی دیتی رہی۔
یہ قانون چین کے مرکزی حصے کے حکام کی جانب سے ہانگ کانگ حکومت کو بائی پاس کرتے ہوئے براہِ راست نافذ کیا جائے گا۔
دوسری جانب کانگریس کی مقننہ کمیٹی کے نائب چیئرمین نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ہانگ کانگ کی جانب سے اپنے سلامتی قانون ناٖفذ کرنے میں تاخیر نے چینی قیادت کو اقدامات لینے پر مجبور کیا۔
خیال رہے کہ 1991 میں برطانیہ نے اس شہر کو چین کے حوالے کیا تھا جس کے بعد سے چین نے یہاں 'ایک ملک، دو نظام' کے تحت حکمرانی کی ہے۔



متعللقہ خبریں