چین: بحری جہاز سمندری لہروں کی لپیٹ میں آ گیا، کنٹینر سمندر برد

چین سے آسٹریلیا کے لئے عازم سفر بحری جہاز کے 40 کنٹینر سڈنی کی دیو ہیکل لہروں کی وجہ سے لڑھک کر پانی میں جا گرے

1423791
چین: بحری جہاز سمندری لہروں کی لپیٹ میں آ گیا، کنٹینر سمندر برد

چین سے آسٹریلیا کے لئے عازم سفر بحری جہاز کے 40 کنٹینر سڈنی کی دیو ہیکل لہروں کی وجہ سے لڑھک کر پانی میں جا گرے۔

آسٹریلیا بحری سکیورٹی اتھارٹی AMSA کی طرف سے جہاز کی ویڈیو شئیر کی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق چین کے شہر ننگبو کی بندرگاہ سے آسٹریلیا کے شہر ملبورن کی بندرگاہ کے لئے عازم سفر' APL انگلینڈ' نامی اور سنگاپور کا پرچم بردار بحری جہاز سڈنی کے کھلے سمندر میں دیو ہیکل بحری لہروں کی وجہ سے ہچکولے کھانے لگا۔

ہچکولے کھاتے بحری جہاز سے 40 کنٹینر لڑھک کر سمندر میں جا گرے اور 73 کو نقصان پہنچا ہے۔

آسٹریلیا بحری سکیورٹی اتھارٹی AMSA کی شئیر کی گئی ویڈیو کے مطابق جہاز میں موجود کنٹینر متاثرہ کنٹینر ہیں اور جہاز 24 مئی کو ملبورن بندرگاہ پر پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں