چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی،علاقے میں فوج متعین

بتایا گیاہے کہ چین اور بھارت نے دولت بیگ اولڈی، ڈمچوک کے علاوہ دریائے گلوان اور جھیل پانگونگ تسو جیسے حساس علاقوں میں مزید فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں

1421915
چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی،علاقے میں فوج متعین

لداخ اور شمالی سکم کے مختلف متنازعہ علاقوں پر چین اور بھارت میں کشیدگی بتدریج بڑھنے لگی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے متنازع سرحدی علاقوں میں مزید فوج تعینات کر دی۔
چین اور بھارت نے دولت بیگ اولڈی، ڈمچوک کے علاوہ دریائے گلوان اور جھیل پانگونگ تسو جیسے حساس علاقوں میں مزید فوجی دستے تعینات کر دیے ہیں۔
 ذرائع کا کہنا ہے کہ  وادی گلوان میں چینی فوج کے قابل ذکر تعداد میں خیمے دیکھے جا سکتے ہیں جس کے باعث بھارت نے اس علاقے کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے دونوں ملکوں کے اس جارحانہ رویے کی وجہ درہ لیپولیکھ کو ملانے والی سڑک کی تعمیر پر نیپال کیساتھ بڑھتی کشیدگی ہے۔

 



متعللقہ خبریں