افغانستان،2 مختلف حملوں میں 5 افراد لقمہ اجل

سڑک کنارے نصب بم سول گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے ہوا میں اڑا دیا گیا

1419906
افغانستان،2 مختلف حملوں میں 5 افراد لقمہ اجل

افغان صوبے زبول میں سڑک کنارے نصب بم  کے دھماکے سے 4 شہری ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے۔

زبول  محکمہ پولیس کے ترجمان محمد لال امیری  کا کہنا ہے کہ زبول کی تحصیل میزان کے حق تپے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم سول گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے ہوا میں اڑا دیا گیا۔

امیری کے مطابق اس دھماکے میں 4 شہری ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے ۔

دوسری جانب صوبہ ہیرات کے ایک پولیس تھانے پر مسلح حملے میں ایک پولیس اہلکار جان بحق ہو گیا۔

متعلقہ دفتر کے ترجمان عہد ولی زادہ   نے بتایا ہے کہ نا معلوم 3 حملہ آوروں نے کارتے علاقے کے ایک تھانے پر اچانک دھاوا بول دیا۔

حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں2 حملہ آور مارے گئے ، جبکہ زخمی ہونے والا تیسرا حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔



متعللقہ خبریں