بھارت نے نیپال کی سرزمین کے ایک حصے پر قبضہ کرلیا

نیپالی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جس علاقے میں بھارت نے سڑک بنائی ہے وہ نیپال کی حدود میں آتا ہے۔ وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کا یکطرفہ اقدام دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے

1419121
بھارت نے  نیپال کی سرزمین کے ایک حصے پر قبضہ کرلیا

دیگر پڑوسی ممالک کی طرح  نیپال کی بھی زمین پر بھارت نے قبضہ کرلیا جس کے خلاف کٹھمنڈو سراپا احتجاج ہوگیا۔ 

نئی دہلی نے چین اور نیپال کی سرحد پر اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل متنازع علاقے میں سڑک بنانے کی آڑ میں قبضہ کرلیا۔

نیپال کی جانب سے بھارتی اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ 

نیپالی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جس علاقے میں بھارت نے سڑک بنائی ہے وہ نیپال کی حدود میں آتا ہے۔

وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کا یکطرفہ اقدام دو طرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔



متعللقہ خبریں