افغانستان کے بیشترعلاقوں میں حملے،متعدد افراد ہلاک و زخمی

انتظامیہ کے مطابق،ملک کے بیشتر علاقوں میں حملوں کے دوران فوجیون اور عام شہریوں سمیت متعدد افراد ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں

1414968
افغانستان کے بیشترعلاقوں میں حملے،متعدد افراد ہلاک و زخمی

افغان صوبہ لاگمان میں ایک فوجی چوکی پر حملے کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔

بیا ن میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد ہوئی جھڑپ میں کافی تعداد میں دہشترد بھی مارے گئے ہیں،

طالبان نے  اس بارے میں کسی قسم کا بیان نہیں دیا۔

دارالحکومت کابل میں  بھی یکے بعد دیگرے چار دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چاروں دھماکے سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے کیے گئے۔
کابل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکوں میں چار افراد زخمی ہوئے جن میں عام شہری اور بچے بھی شامل ہیں۔
خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان میں ایک بار پھر تشدد کی لہر میں اضافہ ہوا ہے جب کہ دارالحکومت کابل سمیت کئی علاقوں میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد کے ذریعے سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔
کابل میں ہونے والے دھماکوں کی ذمہ داری فوری طور پر طالبان یا کسی بھی گروہ نے قبول نہیں
دوسری جانب،۔افغان صوبہ پکتیا میں بعض نامعلوم  مسلح افراد نے مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر گولی چلادی  جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
صوبائی انتظامیہ کے ترجمان عبداللہ حسرت کے مطابق،یہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا جس میں بعض نامعلوم مسلح افراد  نےڈنڈ  آو پٹھان قصبے میں ایک مسجد سے باہر آنے والے نمازیوں پر فائرنگ کر دی۔
س واقعے میں تین عام شہری ہلاک ہو گئے
حملے کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے



متعللقہ خبریں