20 سال کے بعد طالبان کا وفد دارالحکومت کابل میں
مذاکرات کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا
1389308

افغانستان میں طالبان حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے بعد پہلی بار تین رکنی طالبان وفد اسیروں کے مبادلے پر مذاکرات کے لیے دارالحکومت کابل آیا ہے۔
افغان قومی سلامتی شوری کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات مثبت رہے ہیں اور حکام کے درمیان پہلی تیکنیکی بات چیت ہوئی ہے۔
اسیر وں کے مبادلے کے معاملے پر غور کیے جانے کی توضیح کرنے والے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ مذاکرات کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا ۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذاکرات میں ریڈ کریسنٹ کمیٹی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
متعللقہ خبریں

بھارت: مہا کمبھ میلے میں اژدہام، 10 افراد ہلاک
مہا کمبھ میلے میں بھگدڑ کے نتیجے میں ابتدائی اندازوں کے مطابق 10 افراد ہلاک ہو گئے