جنوبی کوریا اپنے غریب اور درمیانے طبقے کو مالی امداد فراہم کرے گا

پست اور درمیانے درجے کی آمدنی والے کنبوں کو نقد مالی امداد دی جائے گی: صدر مون جائے اِن

1387793
جنوبی کوریا اپنے غریب اور درمیانے طبقے کو مالی امداد فراہم کرے گا

جنوبی کوریا میں حکومت نے کورونا وائرس وباء کے اقتصادیات پر منفی اثرات کے سدباب کے لئے پست اور درمیانے درجے کی آمدنی والے طبقے کو "ہنگامی حالات آفت امداد" کے نام سے مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی یونہاپ کے مطابق اقتصادی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے بعد صدر مون جائے اِن نے کہا ہے کہ پست اور درمیانے درجے کی آمدنی والے کنبوں کو نقد مالی امداد دی جائے گی۔

امداد کے دائرہ کار میں 14 ملین کنبوں کو ایک دفعہ کے لئے مخصوص 9.1 ٹریلین وون تقریباً 7.4 بلین ڈالر امداد دینے کاپروگرام بنایا جا رہا ہے۔

امداد رقم کا 7.1 ٹریلین وون تقریباً 5.8 بلین ڈالر  پر مشتمل حصہ مرکزی حکومت کے بجٹ سے اور 2 ٹریلین وون تقریباً 1.6 بلین ڈالر حصہ مقامی حکومتوں کے بجٹ سے ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار 661 اور اموات کی تعداد 158 ہے۔



متعللقہ خبریں