افغان دہشت گردوں کو عالمی وبا کے وقت بھی چین نہیں

ترجمان کے مطابق گاڑی پر سوار مذہبی عالم شیدائی اور ان کے فرزند ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے

1386749
افغان دہشت گردوں کو عالمی وبا کے وقت بھی چین نہیں

افغان صوبوں ہلمند اور ننگر ہار میں دو مختلف بم حملوں میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ہلمند  دفترِ گورنر کے ترجمان عمر زواق کا کہنا ہے کہ ہلمند کے شہر لشکر گڑھ میں ایک مکان میں نصب بم کے پھٹنے سے 4 بچے لقمہ اجل بن گئے۔

دوسری جانب ننگر ہار دفترِ گورنر کے ترجمان آیت اللہ ہوگیانی  کا کہنا ہے کہ  ننگر ہار کی تحصیل لال پور  سے منسلک سر بند گاوں میں مذہبی    عالم مولوی شیدائی کی گاڑی میں نصب کردہ بم ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ہوا میں اڑا دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گاڑی پر سوار شیدائی اور ان کے فرزند ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے ۔

ان دونوں حملوں کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

 

 



متعللقہ خبریں