افغانستان، طالبان کے حملوں میں تین شہری اور 1 پولیس اہلکار ہلاک

طالبان نے مارٹر گولہ پھینکتے ہوئے شہریوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا

1384911
افغانستان، طالبان کے حملوں میں تین شہری اور 1 پولیس اہلکار ہلاک

افغان صوبے کاپیسہ  کی تحصیل ایلا سائے میں طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے مارٹر گولے شہریوں کی ایک گاڑی پر آن لگنے سے تین شہری اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔

کاپیسہ دفترِ پولیس کے ترجمان شائق شوریش  کا کہنا ہے کہ ایلا سائے  کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے پھینکا گیا مارٹر گولہ سڑک سے گزرنے والی گاڑی پر جا لگا۔اس حملے میں گاڑی پر سوار تین شہری ہلاک  جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔

شوریش نے مزید بتایا کہ علاوہ ازیں جائے وقوعہ پر  پہنچنے والے پولیس اہلکاروں  پر عسکریت پسندوں کے مسلح حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ۔

طالبان نے اس ضمن میں تا حال کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔

 



متعللقہ خبریں