افغانستان، دو مختلف صوبوں میں حملوں میں 8 افراد ہلاک

دیح یاق تحصیل کے علاقے خشک میں سڑک کنارے نصب بم پولیس گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا

1383901
افغانستان، دو مختلف صوبوں میں حملوں میں 8 افراد ہلاک

افغانستان  میں  دو صوبوں میں ہونے والے حملوں میں مجموعی طور پر 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

صوبہ غزنہ کی تحصیل دیح یاق میں بم حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ۔

غنزہ  کے پولیس دفتر کے ترجمان احمد خان سیرت  نے پریس کو بتایا ہے کہ  دیح یاق تحصیل کے علاقے خشک میں سڑک کنارے نصب بم پولیس گاڑی کے گزر کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔

حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد  ہلاک ہونے کی وضاحت کرنے والے سیرت نے طالبان کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی۔

طالبان عسکریت پسندوں کے قندز صوبے کے مرکزی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

قندز سیکورٹی دفتر کے ترجمان ہجرت اللہ اکبری کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے قندز  کے ساراک نیو علاقے میں گشت کرنے والے پولیس اہلکاروں پر ہتھیاروں سے دھاوا بول دیا۔

جس دوران دو سیکورٹی اہلکار اور ایک شہری  ہلاک  اور ایک شہری زخمی ہو گیا۔

اکبری کا کہنا ہے کہ حملہ آور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں