افغانستان: پولیس تھانے پر طالبان حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

تحصیل گوسفندی کے پولیس تھانے پر طالبان کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک، 4 زخمی

1382730
افغانستان: پولیس تھانے پر طالبان حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صبوے سرپل کی تحصیل گوسفندی کے پولیس تھانے پر طالبان کے حملے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرپل گورنر دفتر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی کے مطابق طالبان نے گوسفندی کے گاوں کرزہا کے پولیس تھانے پر مسلح حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

طالبان کی طرف سے حملے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں