چینی صدر ووہان پہنچ گئے انسدادی مرکز کا معائنہ

چینی صدر شی جن پنگ  نے ووہان شہر کے دورے کرتےہوئے صورت حال کے بارے میں تفصِلات حاصل کیں اور انسداد مرکز کا معائَنہ بھی کیا

1375575
چینی صدر ووہان پہنچ گئے انسدادی مرکز کا معائنہ

چینی صدر شی جن پنگ  نے ووہان شہر  کا دورہ کیا ۔

واضح رہے کہ یہ وائرس سب سے پہلے اسی شہر میں سامنے آیا تھا اور سب سے زیادہ افراد بھی اسی شہر میں اس وائرس کا شکار بنے ہیں۔

شی جن پنگ کے اس دورے کو چین میں اس وائرس کے حوالے سے صورت حال بہتر ہونے کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

ووہان شہر سمیت پورا ہوبے صوبہ جنوری سے مکمل طور پر بند ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ان سخت اقدامات کی وجہ سے اس وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف چین کو خاصی کامیابی ملی ہے۔

 چینی صدر نے اپنے اس دورے میں متعدی بیماریوں کے انسدادی  مرکز کا معائنہ بھی کیا۔



متعللقہ خبریں