آیت اللہ  خامنہ ای کی ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس قتل عام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ آپ نے ان شرمناک واقعات کو فورا روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا

1372881
آیت اللہ  خامنہ ای کی ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت

ایران کے مذہبی  رہنما  آیت اللہ  خامنہ ای نے حالیہ دنوں میں ہندوستانی مسلمانوں کے قتل عام اور انکے حق میں روا رکھی جانے والی انتہا پسندی کی شدید مذمت کی۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس قتل عام سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ آپ نے ان شرمناک واقعات کو فورا روکے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

رہبر انقلاب اسلامی کے مطابق یہ حکومت ہندوستان کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے۔

آیت اللہ خامنہ ای کے دفتر اطلاعات و نشریات کی جانب سے یہ جملہ ٹوئیٹ کیا گیا ہے

"ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل رنجیدہ ہیں۔ حکومت ہندوستان کو چاہئے کہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی حامی تنظیموں پر روک لگائے اور مسلمانوں کا قتل عام بند کروا کر عالم اسلام میں خود کو تنہا پڑ جانے سے بچائے۔



متعللقہ خبریں