افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اہم دن

امریکہ اورافغان طالبان امن معاہدہے کوآج قطرمیں حتمی شکل دی جا رہی ہے

1368977
افغانستان میں امن کے قیام کے لیے اہم دن

وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکہ طالبان معاہدے سےبین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ  افغان عوام کےلیے آج بڑادن ہے، پاکستان نےافغان امن معاہدے کے قیام کے لیےاہم کردار ادا کیا، معاہدے سےبین الافغان مذاکرات کی راہ ہموارہوگی اور افغانستان میں  امن  واستحکام  کا ماحول پیدا ہو گا۔

اطلاع کے مطابق  امریکہ اورافغان طالبان امن معاہدہے کوآج قطرمیں حتمی شکل دی جائیگی۔  شاہ محمودقریشی بھی معاہدے پردستخط کی تقریب میں شریک ہوں گے، افغان طالبان کےساتھ امن معاہدے پردستخط مائیک پومپیوکریں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کاخاتمہ ہونے والاہے، افغان عوام نئے مستقبل کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، معاہدے کے بعد افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کاعمل شروع ہوگا، طالبان نے معاہدے کی پاسداری کی توافغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء ممکن بن جائیگا۔



متعللقہ خبریں