"پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں" امریکی صدر کا "نمستے ٹرمپ" سے خطاب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں بھارت کے 2 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور امید ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہوگی

1365429
"پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں" امریکی صدر کا "نمستے ٹرمپ" سے خطاب
trump hindistan.jpg
trump hindistan tac mahal.jpg

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں بھارت کے 2 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اور امید ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہوگی۔

بھارت کے دورے کے موقع پر امریکی صدر نے ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر احمد آباد میں "نمستے ٹرمپ" نامی ریلی سے خطاب کیا اس تقریب میں آنے والے افراد میں زیادہ تر لوگوں نے سفید ٹوپیاں پہن رکھی تھی۔

خبر کے مطابق ،  اپنے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ  اور بھارت دہشت گردوں کو روکنے اور ان کے نظریے سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں اسی وجہ سے جب سے دفتر سنبھالا ہے میری انتظامیہ پاکستانی سرحد سے  دہشت گرد تنظیموں اور عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان کے ساتھ بہت مثبت انداز میں کام کر رہی ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں جس کا سہرا ان کوششوں کو جاتا ہے، ہم پاکستان کے ساتھ بڑی پیش رفت کے آثار دیکھنا شروع ہوگئے ہیں اور ہم کشیدگی میں کمی، وسیع استحکام اور جنوبی ایشیا کی تمام اقوام کے لیے بہتر مستقبل کے لیے پرامید ہیں۔

امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار موجود ہیں اور بھارت کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ہم اسے دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار دیں گے، بھارت کی شاندار میزبانی کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، ہمارے دلوں میں بھارتیوں کے لیے خصوصی جگہ ہے۔



متعللقہ خبریں