ملائیشیا: وزیراعظم مہاتیر محمد مستعفی ہو گئے

سیاسی حلقوں میں یہ امکان بھی ظاہر کیاجا رہا تھا کہ مہاتیر محمد دیگر  مخالف  جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرسکتے ہیں تاہم، اب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے

1364964
ملائیشیا: وزیراعظم مہاتیر محمد مستعفی ہو گئے

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

  یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مہاتیر محمد نے کہا تھا کہ وہ نومبر 2018میں ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد عہدہ چھوڑ دیں گے تاہم ان کے اتحادی انور ابراہیم نے ان کے فیصلے سے عدم اتفاق کیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز سے  سیاسی حلقوں میں گہما گہمی چل رہی تھی۔

یہ امکان بھی ظاہر کیاجا رہا تھا کہ مہاتیر محمد دیگر  مخالف  جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کرسکتے ہیں تاہم، اب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

یاد رہے  کہ سن 2018 کے عام انتخابات میں نجیب رزاق کو شکست دینے کیلئے مہاتیر محمد نے دیگر دوجماعتوں کے ساتھ اتحاد بنا کر انتخابات میں حصہ لیاتھا۔

 اس دوران یہ طے پایا تھا کہ کامیابی کی صورت میں پہلے دو سال مہاتیر محمد وزیراعظم رہیں گے جبکہ بقیہ مدت کیلئے انور ابراہیم کو وزیراعظم بنایا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں