جاپان: قرنطینہ میں لئے گئے بحری جہاز کے 2 مسافر ہلاک ہو گئے
ڈائمنڈ پرنسیس مسافر بردار بحری جہاز کے 500 سے زائد مسافروں میں کووِڈ۔19 کی تشخیص ہوئی تھی جن میں سے 80 سال کے لگ بھگ عمر کی ایک عورت اور ایک مرد ہلاک ہو گیا ہے

جاپان میں کووِڈ۔19 کی وجہ سے قرنطینہ میں لئے گئے مسافر بردار بحری جہاز کے 2 مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔
جاپان کی کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈائمنڈ پرنسیس مسافر بردار بحری جہاز کے 500 سے زائد مسافروں میں کووِڈ۔19 کی تشخیص ہوئی تھی جن میں سے 80 سال کے لگ بھگ عمر کی ایک عورت اور ایک مرد ہلاک ہو گیا ہے۔
ہلاک ہونے والے مسافروں کی شناخت کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم نہیں کی گئیں اور ان تازہ ہلاکتوں سے جاپان میں کووِڈ وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 تک پہنچ گئی ہے۔
ملک کے ضلعے کاناگاوا میں گذشتہ ہفتے ایک 80 سالہ عورت کووِڈ۔19 کی وجہ سے ہلاک ہو گئی تھی۔
مذکورہ بحری جہاز کو بھی دارالحکومت ٹوکیو کی یوکوہاما بندرگاہ پر قرنطینہ میں لیا گیا تھا۔ 3 ہزار 500 سے زائد مسافروں پر مشتمل ڈائمنڈ پرنسیس نامی اس بحری جہاز سے کل صحتمند مسافروں کو نکالنے کا کام شروع کیا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں

جاپان: 5.8 کی شدت سے زلزلہ
جاپان کے شمال مشرقی صوبے میاگی کے کھُلے سمندر میں 5.8 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں

بنگلہ دیش میں ہولیس نے مظاہرین پر گولی چلا دی، 4 افراد ہلاک
بنگلہ دیش میں ایک بجلی گھر کے ملازمین جو کہ معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے