بھارت نے ٹرمپ کے دورے سے قبل کچی بستی کے سامنے دیوار چُنوا دی

بھارت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل کچی بستی کے سامنے 500 میٹر طویل اور1.2 میٹر بلند اینٹوں کی دیوار کھڑی کروا دی گئی

1362105
بھارت نے ٹرمپ کے دورے سے قبل کچی بستی کے سامنے دیوار چُنوا دی

بھارت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل کچی بستی کے سامنے 1.2 میٹر بلند دیوار چُنوا دی ۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ  ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل صوبہ گجرات کے شہر احمد آباد کی 2 ہزار نفوس سے زائد آبادی والی کچی بستی  کے سامنے 500 میٹر  طویل اور1.2 میٹر بلند اینٹوں کی دیوار کھڑی کروا دی گئی ہے۔

ملکی سیاست دانوں کی اکثریت کے مطابق ٹرمپ کے کانوائے کا اس کچی بستی کے سامنے سے گزرنا متوقع تھا لہٰذا  دیوار کھڑی کر کے کچی بستی کی جھونپڑیوں کو چھپا دیا گیا ہے۔

کچی بستی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ جو مصارف دیوار پر  اُٹھے ہیں انہیں کسی مفید کام میں لگایا جا سکتا تھا۔

تاہم حکومتی اہلکار بیجال پاٹل کا کہنا ہے کہ دیوار کچی بستی کو چھپانے کے لئے نہیں سکیورٹی کے نقطہ نظر سے تعمیر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاوس کے جاری کردہ اعلان کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ 24 سے 25 فروری کو بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں