طالبان سے امن مذاکرات کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمے داری ہے:خلیل زاد

امریکہ کے افغانستان کےلیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد  نے  کہا ہے کہ  طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے مثبت نتائج کےلیے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہونگی

طالبان سے امن مذاکرات کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمے داری ہے:خلیل زاد

امریکہ کے افغانستان کےلیے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد  نے  کہا ہے کہ  طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کے مثبت نتائج کےلیے ہمیں مل کر کوششیں کرنا ہونگی ۔

 خلیل زاد نے  سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ  40 سال سے افغانستان جنگ کی  بھٹی میں جل رہا ہے  جسے ختم کرنے کےلیے    ایک نیا موقع ہمارے ہاتھ آیا ہے جسے کھونا نہیں چاہیئے، لہذا ضروری ہے  کہ   طالبان کے ساتھ مذاکرات کو  کامیاب بنانے کےلیے  ہم سب کو کوششیں کرنی چاہیئے ۔

 انہوں نے بتایا کہ طالبان  اور افغان حکومت کے درمیان مکالمت  کے آغاز کے لیے  تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

 واضح رہے کہ  طالبان  ملک کے بیشتر علاقوں پر قابض ہیں جو کہ صدر اشرف غنی کی حکومت کےلیے بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں