چین: کووِڈ وائرس نے 1666 افراد نگل لئے

کووِڈ ۔19 کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 142 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور تازہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 9 ہے

1360289
چین: کووِڈ وائرس نے 1666 افراد نگل لئے

چین میں کووِڈ ۔19 وباء کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 1666 تک اور وائرس کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے۔

چین نیشنل ہیلتھ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں ایسے افراد کی تعداد جن کے متاثر ہونے کا شبہ ہے 8 ہزار 228 اور مریضوں کے ساتھ رابطے کی وجہ سے زیرِ نگرانی رکھے گئے افراد کی  تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 764 ہے۔

وباء کی وجہ سے ملک بھر میں ہلاک ہونے والے1666 افراد  میں سے ایک کا تعلق کانگ ہانگ سے ہے۔ وائرس  کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 500 تک پہنچ گئی  ہے  جن میں سے 11 ہزار 272 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

اس وقت تک صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے فارغ ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 419 ہے۔

چین کے خودمختار علاقوں میں سے ہانگ کانگ میں مریضوں کی تعداد 84 اور ماکاو میں 10 ہے۔

کووِڈ ۔19 کی وجہ سے حالیہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 142 ہلاکتیں ہوئی ہیں اور تازہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 9 ہے۔



متعللقہ خبریں