افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک

افغان صوبے ننگرہار کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ایک امریکی ڈرون حملے میں 9 افغان شہریوں کی موت ہوئی ہے

1360004
افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں 9 افراد ہلاک

افغان صوبے ننگرہار کے مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ایک امریکی ڈرون حملے میں 9 افغان شہریوں کی موت ہوئی ہے۔

یہ حملہ اس مشرقی صوبے کے علاقے کاکاراک میں کیا گیا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان نے بھی اس حملے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان کے مطابق، حملے کا نشانہ وہ شہری بنے جو پکنک منانے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔

 طالبان کے ترجمان کے مطابق ڈرون حملے میں دو مسافر گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 واضح رہے کہ افغانستان کا صوبہ ننگرہار انتہائی کشیدگی اور انتشار کا شکار ہے اور اس کی وجہ دو شدت پسند تنظیموں طالبان اور داعش کی موجودگی اور ان کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی ہے۔



متعللقہ خبریں