طالبان کے ساتھ امن معاہدہ قریب ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے  کے قریب پہنچ چکی ہے

طالبان کے ساتھ امن معاہدہ قریب ہے: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ افغان طالبان کے ساتھ امن معاہدے  کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان اُس امریکی تجویز سے متفق ہو گئے ہیں جس میں 7 روزکے لیے کوئی پُرتشدد کارروائی نہیں کی جائے گی۔

 ٹرمپ کے مطابق ،اگلے دو ہفتوں کے دوران تمام صورت حال واضح ہو جائے گی۔

دوسری جانب  برسلز  میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس  میں شریک امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے بھی مذاکراتی عمل میں پیش رفت کی تصدیق کی ہے۔

ایسپر  نے کہا  کہ  افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات میں اہم پیش رفت کو عندیہ دیا ہے۔



متعللقہ خبریں