بھارت: متنازعہ شہریت بل کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ

بھارتی میڈیا کے مطابق ، شمالی کیرالہ    سے  جنوبی کیرالہ تک 620 کلومیٹر طویل  انسانوں نے ایک زنجیر  بنا ڈالی   جنہوں نے متنازعہ شہریت بل   کے خلاف احتجاج کیا

1348816
بھارت: متنازعہ شہریت بل کے خلاف لاکھوں افراد کا مظاہرہ

بھارتی ریاست کیرالہ    میں  شہریت بل کے خلاف ایک مظاہرے میں  70 لاکھ افراد شریک  ہوئے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق ، شمالی کیرالہ    سے  جنوبی کیرالہ تک 620 کلومیٹر طویل  انسانوں نے ایک زنجیر  بنا ڈالی   جنہوں نے متنازعہ شہریت بل   کے خلاف احتجاج کیا ۔

 لیفٹ ڈیموکریٹک محاذ  نے اس مظاہرےکا اہتمام کیا تھا  جس میں  ریاستی وزیر اعلی پنار آئی وجیان  اور   ان کے اہل خانہ     بھی شامل تھے ۔

 یاد رہے کہ کیرالہ حکومت نے  14 جنوری کو  اس متنازعہ شہریت بل کو بھارتی آئین اور سیکولرزم کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے   سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی  اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ  یہ بل ملک میں فرقہ وارانہ تقسیم کا سبب بن سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں