ہم، مشرق وسطیٰ میں بحری تجارتی راستوں کی سلامتی اور تناو میں کمی کے لئے کردار ادا کریں گے: آبے

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہایت درجے تشویشناک ہے، علاقائی تناو میں اضافے سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے: وزیر اعظم آبے شینزو

1335379
ہم، مشرق وسطیٰ میں بحری تجارتی راستوں کی سلامتی اور تناو میں کمی کے لئے کردار ادا کریں گے: آبے

جاپان کے وزیر اعظم آبے شینزو  نے گذشتہ ہفتے امریکی حملے میں ایران  کی پاسداران انقلاب اسلامی  سے منسلک القدس فورسز کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی  کی ہلاکت کے بعد فریقین سے مسائل کو سفارتی طریقوں سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب میں آبے نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نہایت درجے تشویشناک ہے لہٰذا علاقائی تناو میں اضافے سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم آبے شینزو  نےجاپان کی سیلف ڈیفنس بحریہ سے منسلک ڈیوٹی فورسز کو خلیج عدن میں بھیجنے کی یاد دہانی کروائی ہے اور کہا ہے کہ ہم، مشرق وسطیٰ میں بحری تجارتی راستوں کی سلامتی کو یقینی بنانے اور تناو میں کمی لانے میں کردار ادا کریں گے۔



متعللقہ خبریں