افغانستان: طالبان کا حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار اور 20 طالبان ہلاک

طالبان کی طرف سے مردیان کے تحصیلی مرکز کے چاروں طرف سے حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار اور 20 طالبان ہلاک

افغانستان: طالبان کا حملہ، 4 سکیورٹی اہلکار اور 20 طالبان ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے جزجان کی تحصیل مردیان میں طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

جزجان گورنر دفتر  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق طالبان نے مردیان  کے تحصیلی مرکز کے چاروں طرف سے حملہ کیا۔

حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق حملے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس میں 20 طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔


ٹیگز: طالبان

متعللقہ خبریں