تھائی لینڈ کی سرحدوں پر 6٫1 کی شدت کا زلزلہ

اس زلزلے کا مرکز مویے آنگ نان علاقے میں زیرِ زمین 31 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا

1310092
تھائی لینڈ کی سرحدوں پر 6٫1 کی شدت کا زلزلہ

لاوس کے شمال مغرب میں 6٫1 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

امریکی محکمہ ارضیات  سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق علی الصبح 6 بجکر 50 منٹ پر لاوس کے تھائی لینڈ کی سرحدوں پر واقع زایہ بوری میں 6٫1 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تھائی لینڈ کو بھی متاثر کرنے والے اس زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت بنکاک میں بھی محسوس کیے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز مویے آنگ نان علاقے میں زیرِ زمین 31 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔

اس قدرتی آفت کے دوران کوئی جانی  یا مالی نقصان نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں