تھائی لینڈ: شورش زدہ صوبے میں مسلح حملہ،15 حفاظتی اہلکار ہلاک

تھائی لینڈ کے شورش زدہ جنوبی حصے میں ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے15 حفاظتی  اہلکاروں  کو ہلاک کر دیا

تھائی لینڈ: شورش زدہ صوبے میں مسلح حملہ،15 حفاظتی اہلکار ہلاک

تھائی لینڈ کے شورش زدہ جنوبی حصے میں ایک چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے15 حفاظتی  اہلکاروں  کو ہلاک کر دیا۔

 حملے کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ یالا صوبے میں واقع ہے۔

 پولیس نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 5 بتائی ہے۔

 یہ بھی بتایا گیا  ہے کہ حملہ آور جاتے ہوئے اہلکاروں  کے ہتھیار بھی ساتھ لے گئے ہیں۔  گزشتہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کیے گئے اس حملے کے دوران فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

 پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے بعض حملہ آوربھی زخمی ہو سکتے ہیں کیونکہ چیک پوسٹ کے قریبی علاقے میں جگہ جگہ خون دیکھا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں