افغانستان: بم حملہ، 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

صوبہ بغلان میں سڑک کے کنارے نصب بم  پھٹنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے

افغانستان: بم حملہ، 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

افغانستان کے صوبہ بغلان میں سڑک کے کنارے نصب بم  پھٹنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

بغلان پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان احمد جاوید بشارت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ڈنڈ شہاب کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم اس وقت پھٹ گیا جب ایک سول گاڑی راستے سے گزر رہی تھی۔ دھماکے  کے نتیجے میں بچوں سمیت 8 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔

بشارت کے مطابق بم طالبان کی طرف سے نصب کیا گیا تھا۔

تاہم طالبان کی طرف سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔



متعللقہ خبریں