چین کو کیری لیم پر مکمل اعتماد ہے: شی جن پنگ

چینی صدر  نے  کیری لیم کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ چین کی مرکزی حکومت کو ان پر مکمل اعتماد ہے اور وہ انک کے انداز حکومت کی تائید کرتے ہیں

چین کو کیری لیم پر مکمل اعتماد ہے: شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے ہانگ کانگ کی انتظامی  سربراہ کیری لیم کے لیے اپنی تائید و حمایت کا اظہار کیا ہے۔

 سرکاری خبر رساں ادارے شن ہوا کے مطابق، چینی صدر  نے  کیری لیم کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ چین کی مرکزی حکومت کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔

 صدر شی کے بقول ،بیجنگ حکومت لیم کے انداز حکومت کی تائید کرتی ہے۔

  واضح رہے کہ چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں عوامی مظاہرے شروع ہونے کے بعد سے دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

 ہانگ کانگ میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خلاف عوامی مظاہرے 9 جون  سے جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں