نیپال: مسافر بس دریا میں جا گری، 17 افراد ہلاک، 50 زخمی

مسافر بس دریائے سُنکوشی مِں جا گری حادثے میں 17 مسافر ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں

نیپال: مسافر بس دریا میں جا گری، 17 افراد ہلاک، 50 زخمی

نیپال میں ایک بس کے دریا میں گرنے  کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے  شروع ہونے والے تہار فیسٹیول کے اختتام  پر واپس لوٹنے والوں کی بس دارالحکومت کھٹمنڈو  سے 120 کلو میٹر مشرق میں 20 میٹر بلندی سے دریائے سُنکوشی میں جا گری۔

حادثے میں 17 مسافر ہلاک اور 50 زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں سے 21 کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

مسافروں کی تعداد بس کی صلاحیت سے زیادہ ہونے  کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حادثے کا سبب بس  میں خرابی تھی۔

واضح رہے کہ نیپال میں انفراسٹرکچر  کی کمیابی، خراب راستوں اور  خراب ذرائع  رسل و رسائل کی وجہ سے ایک تواتر سے ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں