فلپائن: داعش کا حملہ، 7 افراد ہلاک

فلپائن کے جنوب میں دہشت گرد تنظیم داعش کی فلپائنی شاخ کے دہشت گردوں کا مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے جنگجووں پر حملہ، 7 افراد ہلاک

فلپائن: داعش کا حملہ، 7 افراد ہلاک

فلپائن کے جنوب میں دہشت گرد تنظیم داعش کی فلپائنی شاخ کے دہشت گردوں نے مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے جنگجووں  کے علاقے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مِنڈا نیوز سائٹ کے مطابق داعش کے دہشت گردوں نے ملک کے جنوبی صوبے ماگوئین داناو  کے شہر شریف سائیدونا میں مورو اسلامی لبریشن فرنٹ پر دھاوا بول دیا۔ جھڑپ کے نتیجے میں مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے 7 جنگجو ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلپائنی فوج  کی  سکستھ پیادہ یونٹ  کے کمانڈر   میجر جنرل ڈیوسڈاڈو کیریون نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ علاقے میں مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے جنگجووں  اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان ایک طویل عرصے سے دشمنی چلی آ رہی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے جنگجووں   نے کچھ عرصہ دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد بھی کی۔ مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے جنگجووں   ہمارے بھائی ہیں اور ہم اسلحے اور دیگر ہر طرح کی مدد سے ان کی جدوجہد کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔

اطلاع کے مطابق مورو اسلامی لبریشن فرنٹ کے ہلاک ہونے والے جنگجو مسلح تھے اور گذشتہ ہفتے بانگسامورو  امن مرحلے  کے دوران ہتھیار پھینکنے والے جنگجووں میں شامل نہیں تھے۔

واضح رہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش 2014 سے فلپائن میں پاوں جمانے کی کوششیں کر رہی ہے اور  ملک کے مختلف علاقوں سے ابو سیاف، ماوتے گروپ اور فلپائنی انصار خلیفہ کے ناموں سے دہشتگردی کی کاروائیاں کر رہی ہے۔

سال 2017 میں داعش نے مسلمان علاقے منداناو سے منسلک ماراوی میں 5 ماہ مسلسل حملے کئے جن میں ایک ہزار سے زائد انسان ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں