آزاد کشمیریوں کا جنگ بندی لائن کی طرف پیدل مارچ ،حفاظتی اہلکار چوکنا

جموں کشمیرآزادی محاذ کی آواز  پر آزاد کشمیر بھر سے قافلے مظفرآباد پہنچ گئے ہیں اور چکوٹھی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کے لئے مارچ شروع کردیا گیا ہے

آزاد کشمیریوں کا  جنگ بندی لائن کی طرف پیدل مارچ ،حفاظتی اہلکار چوکنا

جموں کشمیر  آزادی محاذ کی آواز  پر آزاد کشمیر بھر سے قافلے مظفرآباد پہنچ گئے ہیں اور چکوٹھی سے لائن آف کنٹرول عبور کرنے کے لئے مارچ شروع کردیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر سے آنے والے شرکاء اپر اڈاہ میں جمع ہوئے جس کے بعد پیدل  جنگ بندی لائن کی جانب مارچ شروع کردیا گیا۔

 اس مارچ کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ اور انسانیت سوز مظالم پر عالمی دنیا کی توجہ مبذول کروانا ہے۔

آزادی مارچ میں بزرگ، خواتین اور ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شریک ہیں۔

 مارچ کے شرکاء کو لائن آف کنٹرول کی طرف بڑھنے سے روکنے کے لئے پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

کمشنر مظفرآباد نے کہا ہے کہ مارچ کرنے والے شہریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کا خدشہ ہےجس سے شہریوں کو شدید جانی نقصان ہو سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں