ہندوستان میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

پونا میں سیلاب کے پانی کی زد میں آنے والی 2  سو کے لگ بھگ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ 150  مکانات  بھی سیلاب کے پانی سے متاثر ہوئے ہیں

1277465
ہندوستان میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

ہندوستان  کے مختلف علاقوں میں موثر موسلا دھار بارشوں  سے ہلاکتوں کی تعداد 22 تک ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا  میں شائع خبروں کے مطابق شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب اور مختلف حادثات  کے نتیجے میں صوبہ مہاراشٹرا  کے علاقوں پونا اور جالگاوان  میں 11 افراد لا پتہ ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پونا میں سیلاب کے پانی کی زد میں آنے والی 2  سو کے لگ بھگ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ 150  مکانات  بھی سیلاب کے پانی سے متاثر ہوئے ہیں۔

اتر پردیش  کے صوبائی محکمہ آفات نے اطلاع دی ہے کہ اموات بجلی گرنے، سانپ کے ڈسنے اور دیواریں منہدم ہونے سے وقوع پذیر ہوئی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں