طالبان وفد کی چینی حکام سے ملاقات

چین شرو ع سے ہی افغانستان  کے حالات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، یہ سلسلہ امن کو آگے بڑھانے میں کوششیں  صرف کر رہا ہے اور افغانستان کے متعلقہ طرفین سے مسلسل رابطے میں ہے

1274588
طالبان وفد کی چینی حکام سے ملاقات

چینی وزارت ِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی حکام نے طالبان کے سربراہان میں سے عبدل غنی بارہ در  کی قیادت کے طالبان وفد سے مذاکرات کیے ہیں۔

وزارت کے ترجمان گنگ شوآنگ نے دارالحکومت بیجنگ میں معمول کی پریس کانفرس میں قطر کے دارالحکومت دوہا سے  طالبان وفد کے چین کا دورہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ دفترِ خارجہ کے حکام نے بارہ  در سے افغانستان کی موجودہ صورتحال اور سلسلہ امن کی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین شرو ع سے ہی افغانستان  کے حالات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، یہ سلسلہ امن کو آگے بڑھانے میں کوششیں  صرف کر رہا ہے اور افغانستان کے متعلقہ طرفین سے مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ہم امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے جاری  رہنے، دو طرفہ بات چیت  پر اٹل  رہنے  اور قلیل مدت کے اندر قومی مصالحت کے  ذریعے  امن و استحکام کے قیام میں معاون ثابت  ہونے کی  امید رکھتے ہیں، جبکہ چین اس معاملے میں اپنا تعمیریہ کردار جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ماہ کےا وائل میں ایک امریکی فوجی کا قتل ہونے والے واقع کی بنا پر طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات  سے کنارہ کشی اختیار  کی تھی اور افغان صدر اشرف غنی اور  طالبان رہنماوں کے ساتھ کیمپ ڈیوڈ میں منصوبہ بندی کردہ خفیہ ملاقات کو منسوخ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں