بھارت کا خلائی مشن ناکام، اربوں روپے کا نقصان

چندریان 2 چاند کا سطح سے چند ہزار میٹر کے فاصلے کی دوری پر ہونے کے وقت زمین سے رابطہ منقطع ہو گیا

1265227
بھارت کا خلائی مشن ناکام، اربوں روپے کا نقصان

اطلاع کے مطابق خلائی تحقیق  کرنے والے  بھارتی ادارےاِسروکی جانب سے چاند کے مخالف حصے کی طرف بھیجے گئے مشن ’’چندریان 2‘‘ کا زمینی اسٹیشن سے رابطہ منقطع  ہوگیا ہے

، چندریان 2 مشن اپنے پورے سفر میں ٹھیک کام کرتا رہا لیکن جب اس کی چاند گاڑی’’وکرم‘‘ نے چاند کی سطح پر اترنا شروع کیا تو صرف 2100 میٹر کی اونچائی رہ جانے پر اچانک ہی اس کا رابطہ زمینی مرکز سے منقطع ہوگیا۔ اس کے بعد سے اب تک چندریان 2 کا رابطہ منقطع ہے۔ اس بارے میں اندازہ یہی ہے کہ چندریان 2 مشن ناکام ہوچکا ہے۔

اِسرو کے زمینی مرکز میں موجود نریندر مودی سے یہ ناکامی برداشت نہ ہوئی  انہوں نے اس مشن کے سربراہ کو دیر تک گلے لگا کر تسلی دی اور کسی سے بات کیے بغیر ہی وہاں سے رخصت باندھ لی۔ عمومی طور پر  ہر عام و خاص معاملات پر  ٹویٹ کرنے والے مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ اس سانحے کے بعد سے  چپ سادھے ہوئے ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق چندریان 2 نامی خلائی مشن بھارت کا اب تک کا  سب سے  بڑا منصوبہ تھا  جس پر  ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی لاگت آئی تھی۔

رواں سال کے ماہِ جولائی میں  اس مشن  کے آغاز کے وقت  بھارت کو امید تھی کہ وہ امریکہ، روس اور چین کے بعد کامیابی سے چاند پر اترنے والا چوتھا ملک اور اس کے قطب ِجنوب تک پہنچنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔

یاد رہے کہ اس مشن سے قبل بھی  بھارت نے 2008 میں چاند پر خلائی مشن بھیجا تھا، تاہم وہ مشن بھی ناکام رہا تھا۔



متعللقہ خبریں