ممبئی: تیل اور گیس کی سرکاری تنصیب میں آتشزدگی،4 افراد ہلاک
بھارت میں ایک سرکاری تیل اور گیس کی تنصیب ONGC میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جس پر دو گھنٹوں کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا
1262785
بھارت میں ایک سرکاری تیل اور گیس کی تنصیب ONGC میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔
تیل اور قدرتی گیس کے بھارتی کمیشن کے مطابق آج لگنے والی اس آگ پر دو گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔
ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ اس آتشزدگی کے نتیجے میں20 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔
یہ آگ ملک کے تجارتی مرکز ممبئی کے قریب "نوی ممبئی" نامی علاقے میں تیل اور گیس کی ایک تنصیب میں لگی ۔
متعللقہ خبریں
جاپان: میازاکی ہوائی اڈّے کے رن وے پر دھماکہ
دھماکے سے رن وے پر 7 میٹر کھُلا اور ایک میٹر گہرا گڑھا بن گیا ہے