بھارت مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے، یورپی یونین

بھارتی سرکار مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوقو آزادی کی فی الفوری بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے

1261454
بھارت مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے، یورپی یونین

یورپی یونین کی خارجہ تعلقات  و سلامتی پالیسی کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موغارینی  نے بھارتی  وزیر خارجہ جے شنکر  سے  مسئلہ جموں و کشمیر کے  موضوع پر بات کی ہے۔

موغارینی کے دفتر سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق نمائندہ اعلی کی جے شنکر سے ملاقات بیلجین دارالحکومت برسلز میں سر انجام پائی۔

دونوں سربراہان نے  ہندوستان۔یورپی یونین تعلقات سمیت جموں و کشمیر کی صورتحال پر غور کیا۔

موغارینی  نے یورپی یونین  کے مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ ڈائیلاگ اور پر امن طریقے سے سیاسی طور پر حل کرنے کے حق میں ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں کشیدگی  کو مزید طول دینے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور "جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق و آزادی کی بحالی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں