قندھار -ہرات ہائی وے پر نصب بم پھٹ پڑا،درجنوں ہلاک و زخمی

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں سے گزرنے والی قندھار- ہرات ہائی وے پر نصب ایک بم کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک بس میں سوار34 مسافروں کی ہلاکت ہو گئی ہےجن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں

1245206
قندھار -ہرات ہائی وے پر نصب بم پھٹ پڑا،درجنوں ہلاک و زخمی

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں سے گزرنے والی قندھار- ہرات ہائی وے پر نصب ایک بم کے پھٹنے کے نتیجے میں ایک بس میں سوار34 مسافروں کی ہلاکت ہو گئی ہےجن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

 صوبائی انتظامیہ  کےترجمان کے مطابق، 10 زخمی مسافروں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 سڑک کے کنارے بم نصب کرنے کی ذمہ داری کسی عسکری گروپ نے ابھی تک قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ  یہ دھماکہ اقوام متحدہ کی اُس رپورٹ کے ایک روز بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سن 2019 کے پہلے حصے میں شہریوں کی ہلاکتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 1300 سے زائد ہو چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں