"ہماری شناخت تسلیم کرو ملک واپس لوٹ آئیں گے"روہنگیا مسلمانوں نے شرط رکھ دی

بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں نے میانمار کی جانب سے اُن کو بحیثیت قوم تسلیم کرنے اور باقاعدہ شناخت دیے جانے کے اعلان سے قبل اپنے ملک واپس لوٹنے سے انکار کردیا

1243970
"ہماری شناخت تسلیم کرو ملک واپس لوٹ آئیں گے"روہنگیا مسلمانوں نے شرط رکھ دی

بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا پناہ گزینوں نے میانمار کی جانب سے اُن کو بحیثیت قوم تسلیم کرنے اور باقاعدہ شناخت دیے جانے کے اعلان سے قبل اپنے ملک واپس لوٹنے سے انکار کردیا۔

روہنگیا پناہ گزینوں کے رہنماؤں نے یہ مطالبہ وطن واپسی کے حوالے سے مذاکرات کے لیے آئے ابو کلام آزاد   کی زیر قیادت میانمار کے حکام سے کیا۔

خبر  کے مطابق ،میانمار فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری ایک پر تشدد مہم کے نتیجے میں 2017 میں تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار روہنگیا جان بچا کر بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے جہاں وہ کاکس بازار کے قریب مہاجر کیمپ میں مقیم اور واپس لوٹنے سے گریزاں ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ میانمار میں وسیع پیمانے پر قتل عام،  اجتماعی زیادتی  اور جلاؤ گھیراؤ نسل کشی کے ارادے سے کیا گیا تاہم، میانمار نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔

خیال رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے جب میانمار حکام نے وطن واپسی کے لیے روہنگیا افراد کو آمادہ کرنے کی غرض سے کاکس بازار کیمپ کا دورہ کیا۔

اس سے قبل اکتوبر میں بھی میانمار سے ایک وفد مذاکرات کے لیے یہاں آیا تھا تاہم اس وقت بھی روہنگیا افراد نے وطن واپس لوٹنے کی پیشکش مسترد کردی تھی۔



متعللقہ خبریں