ایران نے سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے  والے 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی جاسوسی کا نیٹ ورک توڑنے اور 17 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے

ایران نے سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے  والے 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا

ایران نے سی آئی اے کے لیے جاسوسی کرنے  والے 17 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی جاسوسی کا نیٹ ورک توڑنے اور 17 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایران نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسوں کو پکڑا جن میں سے بعض کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

ایرانی انٹیلی جنس چیف کا کہنا ہے کہ تمام  افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، گرفتار ہونے والے تمام افراد ایرانی شہری اور حساس مقامات پر ملازم تھے۔

انٹیلی جنس ایجنسی ایران نے امریکی خفیہ ایجنسی کا جاسوسی کا نیٹ ورک توڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق 17 مشتبہ افراد میں سے کچھ افراد کو عمر قید کچھ کو سزائے موت سنائی گئی۔

ایرانی انٹیلی جنس ایجنسی کے چیف کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کو عدالت کے حوالے کردیا گیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاریاں مارچ 2018 سے مارچ 2019 کے درمیان کی گئیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی فارس کے مطابق ایرانی انٹیلی جنس منسٹری کے حکام نے سی آئی اے کے جاسوسوں کی گرفتاری اور ان کی سزائے موت کی تصدیق کی ہے۔

خیال رہے کہ ایران، امریکا اور برطانیہ کے درمیان گزشتہ ہفتوں سے کشیدگی جاری ہے۔ برطانیہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لیے جانے کے بعد ایران نے گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز سے دو برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے۔



متعللقہ خبریں